میٹرک امتحانات کے نتائج کی تبدیلی میں بھی محکمہ زراعت ملوث نکلا

Oct 03, 2023 | 12:57 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: میٹرک کے نتائج محکمہ زراعت کے ملازم افتخار ابٹرو کی جانب سے تیار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق افتخار ابڑو محکمہ زراعت میں جانے کے بجائے میٹرک بورڈ میں نتائج تیار کرنے میں مصروف رہے،افتخار ابڑو کو غیر قانونی طریقے سے میٹرک بورڈ میں آئی ٹی سیکشن کا ہیڈ بنایا گیا۔ محکمہ بورڈز اینڈ یونیورسٹی  کا کہنا ہےکہ محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈز کئی بار افتخار ابٹرو کو محکمہ زراعت جوائن کرنے کا کہہ چکا ہے۔

میٹرک بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ افتخار ابٹرو کو کنٹریکٹ پر میٹرک بورڈ میں رکھا گیا تھا، افتخار ابڑو نے نہیں بتایا تھا کہ وہ سرکاری ملازم ہیں ۔افتخار ابڑو بیک وقت دو سرکاری اداروں میں ملازمت کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہناہےکہ افتخار ابڑو ن دونوں اداروں سے لاکھوں روپے تنخواہ وصول کررہے ہیں، میٹرک بورڈ میں افتخار ابڑو ن ایک لاکھ تیس ہزار روپے ماہانہ وصول کررہے ہیں۔ محکمہ زراعت سندھ  کا کہناہےکہ افتخار ابڑو فروری 2019 سے محکمہ زراعت نہیں آئے،افتخار ابڑو 2019 میں سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن پر ڈیپوٹیشن پر گئے تھے۔ محکمہ زراعت کا کہناہےکہ افتخار ابڑو محکمہ زراعت میں گریڈ 16 کے کمپیوٹر آپریٹر ہیں۔

مزیدخبریں