ایک نیوز: اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس سہولیات دینے کے لیے دائر اپیل کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی۔
رپورٹ کے مطابق اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس سہولیات دینے کے لیے دائر اپیل پر سماعت ہوئی،عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی ۔عدالت نے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کردی ہے۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ اس کیس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ پیش ہوتے رہے ہیں انہوں نے اس نوعیت کے فیصلوں کو چیلنج کررکھا ہے۔جسٹس شہرام سرور چوہدری نے کہا کہ وہ اپیلیں بینچ میں سماعت کے لیے فیکس ہیں۔ پنجاب حکومت کے وکیل نےجواب دیا کہ وہ جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔
یاد رہے کہ اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمی اعجاز نے اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس سہولیات دینے کیلئے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے۔