ایک نیوز: لاہور میں پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کےدوسرےروز 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سپیشل ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کا کہناہےکہ پولیوہیلتھ ورکز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے،تمام ڈویژنز میں انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ 2 ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔83 موبائل پٹرولنگ اور 498 موٹر سائیکل پٹرولنگ ٹیمیں پولیو ہیلتھ ورکرزکی سکیورٹی کے لئے مامور ہیں۔شہر بھر میں ڈولفن سکواڈاور پولیس رسپانس یونٹس کا گشت بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنزنے متعلقہ افسران کوانسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی خود چیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ انسداد پولیو ٹیموں کو سکیورٹی کی فراہمی میں کوئی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔