ایک نیوز: لیسکو نےبجلی چوری کیخلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے 26 ویں روز مزید مزید 501 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لیسکو کے پانچوں اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے،26روز کے آپریشن کے دوران 501 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے جن میں سے291 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ترجمان لیسکو کا کہناہےکہ پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل13،انڈسٹریل2، زرعی 9 اور 477 ڈومیسٹک تھے۔ کنکشنز منقطع کرکے ان کو 7 لاکھ 58 ہزار ایونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔یونٹس کی مالیت 3 کروڑ 99 لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔ رائےونڈ کے علاقے میں کنکشن کو9 لاکھ 65 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، سندر اڈا روڈ میں 9 لاکھ 56 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ کاہنہ میں صارف کو 5 لاکھ 95 ہزارروپے کا جرمانہ کیا گیا، ہربنس پورا میں میں کنکشن کو 5 لاکھ 83 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔
ترجمان لیسکو کا کہناہےکہ 26روز کے دوران کل 11 ہزار 988 افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، اب تک 11ہزار 184 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں اور 4 ہزار 51ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بجلی چوروں کو اب تک 2 کروڑ 52 لاکھ یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم 1ارب 13کروڑ 66لاکھ روپے ہے۔