مولاناضیاالرحمن کے قتل میں ملوث گرفتار3 ملزمان کا تعلق پنجاب سے نکلا

مولاناضیاالرحمن کے قتل میں ملوث گرفتار3 ملزمان کا تعلق پنجاب سے نکلا

ایک نیوز:  ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کا کہناہےکہ مولاناضیاالرحمن کےقتل میں ملوث 2ڈکیت گروہوں کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،ایک کا تعلق کے پی کے اور باقی تین کا تعلق پنجاب سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انویسٹیگیشن ٹیم اور حساس اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گلستان جوہرمیں مولاناضیاالرحمن کےقتل میں ملوث چارملزمان گرفتارکرلئے ہیں۔ ملزمان میں گل شیر،حق نواز،عمیراوریاسین شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے قتل میں استعمال کئے گئے تیس بور اور نائین ایم ایم پستول برآمد کئے گئے ہیں۔ چاروں ملزمان 2ڈکیت گروہوں سے تعلق رکھتےہیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے کہا کہ 12 ستمبر کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 15 میں مولانا ضیاالرحمان کو قتل گیا۔ قتل میں ملوث ایک نیٹورک پکڑا گیا ہے جن میں چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔یہ اسٹریٹ کرائم کا ایک نیٹورک ہے جو شہر کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں وارداتیں کرتے رہے ہیں۔ہم اس نیٹورک کے گروہ کے مزید کارندوں کو پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کافی انکشافات ہیں سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کرلیا ہے،ایک کا تعلق کے پی کے اور باقی تین کا تعلق پنجاب سے ہے۔ اس کیس میں 100سے زائد لوگوں سے تفتیش کی گئی اور 7سے زائد شہر کے مختلف مقامات میں  چھاپے مارے گئے ہیں۔ ہم کرائم سے کرمنل تک جاتے ہیں، تصورات پر کام نہیں کرتے۔ہم نے تکنیکی بنیادوں پر اس کیس پر کام کیا تو نتائج ملے۔  اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے حالات بہتر ہوئے ہیں۔ کراچی پولیس کی نئی ٹیم پوری کوشش کررہی ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کیا جائے،پرو ایکٹیو پولیسنگ شروع کردی گئی ہے۔

ڈی جی ایسٹ نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے جرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ایسٹ زون کے تینوں ڈسٹرکٹ میں گزشتہ شب بھی مقابلے ہوئے ہیں ۔نیک نیتی اور زمہ داری کے ساتھ اسٹریٹ کرائم سے چھٹکارا دلانے کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔