شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ: عدالت نے نگران حکومت سے مؤقف طلب کرلیا

شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ: عدالت نے نگران حکومت سے مؤقف طلب کرلیا
کیپشن: Shireen Mazari's name removed from ECL: The court has sought a statement from the caretaker government

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس پر سماعت کی۔ 

تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نگران حکومت سے موقف لے کر عدالت کو آگاہ کریں۔ بتایا جائے کہ نگران حکومت بھی شیریں مزاری کا نام ای سی ایل پر برقرار رکھنا چاہتی ہے؟ 

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ جب شیریں مزاری کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا تب پی ڈی ایم کی سیاسی حکومت تھی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نگران حکومت سے تحریری جواب لیکر عدالت میں پیش کریں ۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل 23 اکتوبر تک آگاہ کریں۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کردی۔