دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ٹیکنیکل فالٹ دور، بجلی فراہمی جاری

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ٹیکنیکل فالٹ دور، بجلی فراہمی جاری

ایک نیوز:  کے الیکٹرک کا کہناہےکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ٹیکنیکل نوعیت کا فالٹ آیا جو درست کر دیا گیا۔

رپورٹ کے طابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہناہےکہ دھابیجی پمپنگ کمپلیکس ہر بجلی کی فراہمی جاری ہے،کے الیکٹرک کا عملہ واٹر بورڈ کے نمائندوں کے ساتھ رابطے میں ہے ۔

قبل ازیں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کے بڑے بریک ڈاؤن سے لائن پھٹ گئی،واٹرکارپوریشن کے مطابق 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 بیک پریشر کے باعث پھٹی، اس لائن سے کراچی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

واٹرکارپوریشن نے بتایا کہ پائپ لائن پھٹنے سے پمپنگ اسٹیشن کے 19 پمپ بند ہوگئے جبکہ 2 روز قبل بھی بجلی کے بریک ڈاؤن سے پمپنگ اسٹیشن کی 2 پائپ لائنیں پھٹ گئی تھیں۔واٹرکارپوریشن کے مطابق   پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ ہے۔