شاہ محمود قریشی کو بینک اکاؤنٹ کیلئے بائیومیٹرک کروانے کی اجازت مل گئی

Oct 03, 2023 | 11:44 AM

ایک نیوز:آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے شاہ محمود قریشی کی جانب سے مشترکہ بینک اکاؤنٹ کے لیے بائیو میٹرک کرانے کی درخواست منظور کرلی۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کی جانب سے دائر درخواست منظور کی۔ 

عدالت نے بینک نمائندگان کو اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی کا بائیومیٹرک کرنے کی اجازت دی۔ عدالت نے ایف آئی اے، وکیل صفائی علی بخاری کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست منظور کی۔

یاد رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں شاہ محمود قریشی کی جانب سے جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کے لیے بائیو میٹرک کی اجازت کی درخواست دائرکی گئی تھی۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری سیکرٹ ایکٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ شاہ محمود قریشی کا ایک ہی بینک اکاؤنٹ ہے، شاہ محمود قریشی جیل میں ہیں، روز مرہ معاملات چلانے کے لیے جوائنٹ اکاؤنٹ کھلوانا ہے۔ 

وکیل صفائی علی بخاری نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کی بائیو میٹرک کے لیے بینک اسٹاف نے جیل جاناہے، شاہ محمود قریشی کا ایک ہی بیٹا ہے جو واحد کفیل ہیں، شاہ محمود قریشی کے ملازمین کو تنخواہیں بھی دینی ہے، شاہ محمود قریشی کے وکلاء کو بھی تنخواہیں دینی ہیں۔ 

وکیل کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی بیٹی بیوی کے ساتھ جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کھلوانا چاہتے ہیں۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔

مزیدخبریں