جسٹس عرفان سعادت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

جسٹس عرفان سعادت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

ایک نیوز: سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، سینئر جسٹس عقیل احمد عباسی نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس عرفان سعادت خان نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ سنئیر جسٹس عقیل احمد عباسی نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عرفان سعادت خان سے حلف لیا۔

 گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے تھے جسکے بعد جسٹس عرفان سعادت خان سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا گیا ہے۔ تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز مختلف بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور سینئر وکلاء کی جانب سے شرکت کی گئی۔