بغاوت پر اکسانے کا کیس، فواد چوہدری نےبریت کی درخواست دائر کردی

Oct 03, 2023 | 11:34 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: فواد چوہدری نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں زیرسماعت بغاوت پراکسانے کے کیس میں بریت کی درخواست دائرکردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد طاہرعباس سپرا نے بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری اپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اوربریت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ میرے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے۔ کوئی ثبوت نہیں ہے اور نہ ہی ایف آئی آرمیں لگائی دفعات کا اطلاق ہوتا ہے۔

درخواست میں فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چالان میں بنیادی نوعیت کے ثبوت بھی نہیں حاصل کیے جا سکے، مدعی الیکشن کمیشن کا ملازم ہے، بیان کو سپورٹ کرنے کے لئے ملازم کا بیان شامل نہیں کیا گیا۔ فواد چوہدری نے کیس میں بریت کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے فواد چوہدری کی بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں