ایک نیوز: ایران میں موجود سعودی کلب کی ٹیم نے اسٹیڈیم میں قاسم سلیمانی کا مجسمہ دیکھ کر میچ منسوخ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر اصفہان کے نغمش جہاں اسٹیڈیم میں سعودی عرب کے الاتحاد اور ایران کے سیپاہان کے درمیان میچ 2 اکتوبر کو شیڈول تھا۔ ایران کے شہر اصفہان میں جاری چیمپینز لیگ میں سعودی فٹبال کلب ’الاتحاد‘ کے کھلاڑیوں اور حکام نے اسٹیڈیم میں ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کا مجسمہ دیکھ کرمیچ کھیلنے سے انکار کردیا جس کے بعد میچ کوباضابطہ طور پر منسوخ کردیا گیا۔سعودی وفد ڈیڑھ گھنٹے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگیا۔
NEW -- #Saudi football team @ittihad were meant to play Isfahan in #Iran tonight -- but organizers placed a bust of Qassem #Soleimani at the entrance, where the players would run out onto the pitch.
— Charles Lister (@Charles_Lister) October 2, 2023
Ittihad have left the stadium in protest, refusing to play. pic.twitter.com/tgqUAaqDbO
اے ایف سی نے ایک بیان میں کہا کہ اے ایف سی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز، تماشائیوں اور اس میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ اب معاملہ متعلقہ کمیٹیوں کو بھیجا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں قاسم سلیمانی کا مجسمہ فٹ بال پچ کے داخلی دروازے پر رکھا ہوا دکھائی دے رہا ہے جسے ٹنل سے باہر نکل کر میدان میں آنے والے کھلاڑیوں کے سامنے نمایاں طور پر آویزاں کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ قاسم سلیمانی ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ تھے جو جنوری 2020 میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔