ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا باؤلر کون؟

Oct 03, 2023 | 10:54 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جا رہا ہے جو 19 نومبر تک بھرپور رعنائیوں کے ساتھ جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہونے والا میگا ایونٹ ورلڈکپ کا 13 واں ایڈیشن ہوگا۔ اس سے قبل گزشتہ ایونٹس میں کھلاڑیوں کی جانب سے کئی شاندار پرفارمنسز سامنے آئیں، کئی سنگ میل بھی عبور ہوئے اور اور بے شمار ریکارڈز بھی قائم ہوئے۔ 

ورلڈکپ میں بلے بازسب سے زیادہ رنز اور باؤلرز سب سے زیادہ وکٹیں لینے کی خواہش رکھتے ہیں اور رواں ایونٹ میں بھی کھلاڑیوں کی نظر اپنے اہداف پر ہیں۔

ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کون ہیں؟

ورلڈکپ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر گلین میک گرا کا پہلا نمبر ہے، انہوں نے مجموعی طور پر 39 میچز میں 18.19 کی اوسط سے 71 وکٹیں حاصل کیں۔اس فہرست میں دوسرا نمبر سابق سری لنکن اسپن لیجنڈ متھیا مرلی دھرن کا ہے، جنہوں نے 39میچز  میں 19.63 کی اوسط سے 68 شکار کیے۔ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں تیسرا نمبر سری لنکا کے ہی سابق فاسٹ بولر ملنگا کا ہے، جنہوں نے 28 میچز میں 56 وکٹیں حاصل کیں۔

اس فہرست میں چوتھا نمبر پاکستان کے سابق لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کا ہے، جنہوں نے 36 میچز میں 55 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اس مقابلے میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزیدخبریں