ملک بھر میں بارشیں ہوں گی یا موسم خشک رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Oct 03, 2023 | 10:36 AM

ایک نیوز: ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ چترال اورکوہستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔ پنجاب میں  موسم خشک   جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کےاوقات میں  گرم رہے گا۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک  اور  گرم رہے گا۔ 

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ با رش کا امکان ہے۔ اسکردو 06، پٹن 03 اوردیر (بالائی) میں  02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں  میں موسم گرم اور خشک رہا۔

مزیدخبریں