سکھ فار جسٹس کے زیرِ انتظام  بھارتی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 

Oct 03, 2023 | 09:34 AM

ایک نیوز: لندن میں سکھوں نے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کا اہتمام سکھ فار جسٹس  سکھ فیڈریشن نے کیا۔ مظاہرین نے کینیڈا میں ہر دیپ سنگھ نجر اور برطانیہ میں اوتار سنگھ کھنڈا کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔ 

کینیڈین وزیر اعظم کی بھارتی دہشت گردی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہونے پر سکھوں کی تحریک خالصتان کو نئی جہت ملی۔ مظاہرین نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہردیب سنگھ نجر کے قتل نے واضح کیا کہ بھارت سکھوں اور دیگر اقلیتوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ 

مظاہرے میں لندن سمیت مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین شریک ہوئے۔ مظاہرین کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر آزاد خالصتان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ بھارت زیادہ دیر سکھوں کو غلام بناکر نہیں رکھ سکتا، سکھ اپنی جانیں قربان کر دیں گے مگر وہ خالصتان  تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی ممالک بھارت کی دہشت گردی کا نوٹس لیں، بھارت نے اقلیتوں کے قتل عام کا سلسلہ بھارت سے باہر بھی شروع کردیا ہے، برطانیہ سمیت دیگر ممالک بھارت کی دہشت گردی کو رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،برطانیہ اپنی ٹریڈ ڈیل کی خاطر سکھوں پر ہونے والے مظالم کو نظر انداز نہ کرے۔

مزیدخبریں