ریکوڈک منصوبے کے بارے نوکنڈی اور چاغی کی عوام کی رائے

ریکوڈک منصوبے کے بارے نوکنڈی اور چاغی کی عوام کی رائے
کیپشن: Opinions of the people of Nokundi and Chagai about Rekodic project

ایک نیوز: ریکوڈک منصوبہ بلوچستان بالخصوص نوکنڈی اور چاغی کے عوام کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے بلوچستان کی عوام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج اور حکومت کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ ترقیاتی منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے، پاک فوج اور حکومت کی مشترکہ کاوشوں سے شروع ہونے والا ریکوڈک منصوبہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گا، ریکوڈک منصوبہ نہایت احسن اقدام ہے۔ 

عوام کا مزید کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئے گی، پاک فوج کی جانب سے اٹھایا گیا اقدام نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی ترقی کے لئے اہم ہے، ریکوڈک منصوبے پر صحیح معنوں میں کام کی صورت میں ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔