کیپٹن عاقب جاوید شہید کی بہادری کو قوم کا سلام

کیپٹن عاقب جاوید شہید کی بہادری کو قوم کا سلام
کیپشن: Nation salutes the bravery of Captain Aqib Javed Shaheed

ایک نیوز: شہدائے پاکستان کو سلام، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی وطن کی مٹی نے پکارا، ہمارے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لبیک کہا۔ 

تفصیلات کے مطابق کیپٹن عاقب جاوید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے جہنوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔ کیپٹن عاقب جاوید 26 جولائی 2019 کو بلوچستان کے علاقے آواران تُربت میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔

کیپٹن عاقب جاوید شہید نے سوگواران میں ایک بہن اور والدین چھوڑے۔ کیپٹن عاقب جاوید شہید کے اہلِ خانہ نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ 

شہید کے والد کا کہنا تھا کہ کرتے ہوئے کہا " عاقب کے یونٹ آفسر نے کال کر کے اس کی شہادت کی خبر دی"۔ " ہمیں اس کے بچھڑنے کا غم تھا لیکن خوشی تھی کہ میرے بیٹے نے اس ملک لئے جامِ شہادت نوش کی"۔ "عاقب بہت ہونہار طالبِ علم تھا، اس نے ہر جگہ ہمارا نام روشن کیا"۔ "عاقب بہت ملنسار تھا رشتے داروں سے بہت پیار اور عزت سے پیش آتا تھا"۔ "عاقب کے ساتھ گزارہ ہوا ہر ایک لمحہ بہت یادگار ہے"۔ "ہم قوم کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جو اس ملک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہیں ان کی اسی طرح عزت کرے اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی نہ کی جائے"۔

شہید کی والدہ نے پیغام دیاکہ "میرا بیٹا بہت قابل اور محنتی تھا"۔ "میرے بیٹے نے اپنے ملک کے لئے اپنی جان قربان کی"۔ "میرا بیٹا ہمارا اور اپنے بہن بھائی کا بہت خیال رکھتا تھا"۔ "عاقب کی یادیں ہمشہ ہمارے ساتھ رہیں گی"۔ "نوجوان کے لئے ہمارا پیغام ہے کہ ہر وقت اپنے ملک کی دفاع کے لئے تیار رہے"۔

شہید کی بہن نے کہا کہ "مجھے فخر ہے کہ میرا بھائی شہید ہوا اور میں شہید کی بہن  ہوں"۔ "جب بھی مجھے بھائی کی یاد آتی ہے، وہ میرے خواب میں آ جاتے ہیں"۔ "میں یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ شہداء اور ان کے گھر والوں کی عزت کیا کرے کیونکہ وہ اپنے گھر والوں کو چھوڑ کر اس ملک کی دفاع میں لگے رہتے ہیں"۔ "مجھے انکی شہادت پر فخر ہے اور اُن کی بہت کمی محسوس ہوتی ہے"۔

کیپٹن عاقب جاوید شہید وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کر کے آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن گئے۔