ایک نیوز:تکلف کسی قسم کی بھی ہوانسان جلدازجلدٹھیک ہونےکی کوشش کرتامگرجب بات منہ کےچھالوں کی ہوتویہ کھانےپینےمیں مشکلات پیداکرتےہے،عموماً یہ چھالے (طبی زبان میں انہیں Canker sore کہا جاتا ہے) طویل المدت نقصان کا باعث نہیں بنتے بلکہ خود ہی کچھ دنوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق منہ کےچھالوں کامسئلہ اکثرلوگوں کوہوتاہےمگر جب ان چھالوں کی وجہ سے زندگی مشکل محسوس ہوتی ہے تو لوگ انہیں ٹھیک کرنے کے لیے کافی کوششیں کرتے ہیں۔
اچھی بات یہ ہے کہ چند عام طریقوں سے ان چھالوں سے نجات آسانی سے ممکن ہے۔مگر یہ جان لیں کہ کسی بھی گھریلو ٹوٹکے سے راتوں رات ان سے نجات ممکن نہیں ہوتی۔
ماؤتھ واش سے مدد لیں
ایک عام ماؤتھ واش بھی منہ کے چھالوں کو ٹھیک کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ماؤتھ واش سے کلیاں کرنے سے جراثیم کا پھیلاؤ رک جاتا ہے، چھالوں کی شدت بڑھتی نہیں جبکہ ورم سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
نمک ملے پانی سے کلیاں
نمک ملے پانی سے کلیاں کرنے سے بھی منہ کے چھالوں سے نجات مل سکتی ہے،البتہ یہ طریقہ کار کچھ تکلیف دہ ہوتا ہے مگر اس سے کم وقت میں چھالوں کو خشک کرنے میں مدد ملتی ہے۔اس طریقے کے لیے آدھے کپ گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ نمک ملائیں۔اس سیال کو 15 سے 30 سیکنڈ تک منہ میں گھمائیں اور پھر تھوک دیں۔
یہ عمل ہر چند گھنٹوں بعد دہرائیں۔
بیکنگ سوڈا بھی مفید
آدھے کپ پانی میں ایک چائے کے چمچ بیکنگ سوڈا کو ملائیں اور اس سیال کو منہ میں 15 سے 30 سیکنڈ تک رکھ کر تھوک دیں۔
یہ عمل ہر چند گھنٹوں بعد دہرائیں۔
دہی
منہ میں چھالے کیوں ہوتے ہیں، اس کی ٹھوس وجہ تو معلوم نہیں مگر اکثر وہ ایک بیکٹریا Helicobacter pylori کے باعث ہوتے ہیں۔
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دہی میں موجود صحت کے لیے مفید بیکٹریا منہ کے چھالوں سے نجات دلانے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔اس کے لیے روزانہ کم از کم ایک کپ دہی کھانا عادت بنانا ضروری ہے۔
شہد
شہد جراثیم اور ورم کش ہوتا ہے اور تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ اس سے زخم ٹھیک کرنے میں مدد ملتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ شہد سے منہ کے چھالوں کا حجم، ورم اور تکلیف میں کمی آتی ہے۔اس مقصد کے لیے شہد کو روزانہ 4 بار چھالوں پر لگائیں، مگر یہ فائدہ اسی وقت ممکن ہے جب شہد خالص اور کم از کم پراسیس شدہ ہو۔
ناریل کا تیل
ناریل کے تیل کو بھی منہ کے چھالوں سے نجات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق ناریل کا تیل ورم اور جراثیم کش ہوتا ہے جس سے چھالوں کی سوجن اور تکلیف کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔اس مقصد کے لیے ناریل کے تیل کو چھالوں پر لگائیں، یہ عمل دن میں کئی بار دہرائیں۔
سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ جراثیم کش ہوتا ہے اور اس سے بھی منہ کے چھالوں کو ٹھیک کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔اس مقصد کے لیے ایک چائے کے چمچ سرکے کو ایک کپ پانی میں ملائیں اور اس سیال کو ایک منٹ تک منہ کے اندر گھما کر تھوک دیں۔