ایک نیوز:اب شورسےپریشان ہونےکی ضرورت نہیں کیونکہ سائنسدانوں نے ایک حیرت انگیزاسپیکرایجادکردیاہے۔
جی ہاں واقعی امریکا کی واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسے اسمارٹ اسپیکر کو تیار کیا ہے جو self-deploying مائیکرو فونز کو استعمال کرکے ایک کمرے کو مختلف اسپیچ زونز میں تبدیل کر دیتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ اگر ہم آنکھیں بند کریں اور کمرے میں 10 افراد بات کر رہے ہوں تو ہمیں پتا نہیں چلتا کہ کون بات کر رہا ہے اور بولنے والا کمرے میں کہاں بیٹھا ہوا ہے، یہ انسانی دماغ کے لیے پراسیس کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
یہ اسپیکر بولنے والوں کی پوزیشن کو ٹریک کرتا ہے اور ڈیپ لرننگ الگورتھمز استعمال کرکے کمرے کے مخصوص حصوں کو صارف کیلئے میوٹ کر دیتا ہے۔
یعنی آپ کے اردگرد لوگ بات تو کر رہے ہوتے ہیں مگر وہ آواز آپ کو سنائی نہیں دیتی۔
یہ اسمارٹ اسپیکر چھوٹے چھوٹے روبوٹ مائیکرو فونز پر مشتمل ہے جو خودکار طور پر ایک سے دوسری جگہ منتقل ہو جاتے ہیں۔
اس سے سسٹم کو ماحول کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے اور وہ اس کے مطابق کام کرتا ہے۔
اس اسپیکر کے حوالے سے ایک تحقیق کے نتائج جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئے۔
محققین نے کہا کہ پہلی بار ہم نے ایسا اسمارٹ اسپیکر تیار کیا ہے جو ایک کمرے میں بات کرنے والے متعدد افراد کی پوزیشنز کو ٹریک کے ان کی گفتگو کو الگ، الگ کر دیتا ہے۔
محققین نے اس اسپیکر کو روبوٹک acoustic swarm کا نام دیا ہے۔
فی الحال یہ پروٹوٹائپ ڈیوائس ہے یعنی عام افراد تک اس کی رسائی میں ابھی کافی وقت لگ سکتا ہے۔
ایک اسپیکر میں 7 روبوٹ مائیکرو فونز ہوتے ہیں اور ہر روبوٹ ہائی فریکوئنسی ساؤنڈ خارج کرتا ہے تاکہ رکاوٹوں سے بچ سکے اور مخصوص جگہ سے نیچے نہ گرے۔