پنجابی فلم”اینی ہاؤمٹی پاؤ“کی ریلیزکی تاریخ سامنےآگئی

پنجابی فلم”اینی ہاؤمٹی پاؤ“کی ریلیزکی تاریخ سامنےآگئی
کیپشن: The release date of the Punjabi film "Anni Haumti Pau" has been revealed

ایک نیوز:پنجابی فلم”اینی ہاؤمٹی پاؤ“6اکتوبرکوریلیزہوگی،فلم کی کاسٹ میں پاکستانی اورانڈین اداکاروں نے اپنےاپنےفن کامظاہرہ کیاہے۔
تفصیلات کےمطابق فلم کےحوالےسےپریس کانفرنس کااہتمام کیاگیاجس میں اکرم اداس،وکی کوڈو،افتخارٹاکراورشیخ عابدرشیدنےشرکت کی ،اورساتھ ہی یہ بھی بتایاگیاکہ فلم 6اکتوبرکوسینماؤں کی زینت بنےگی۔
پاکستانی اداکاراکرم اداس کافلم کےبارےمیں بات کرتےہوئےکہناتھاکہ یہ سب کیلئے خوشی کا مقام ہے کہ ہمارے آرٹسٹ ہمسایہ ملک کی فلموں میں کام کرکے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔
وکی کوڈو نے بھی کہاکہ فلم”اینی ہاؤ مٹی پاؤ“ میں کام کرکے بڑی خوشی ہوئی اور اکرم اداس نے انہیں فلم میں چانس دیا ہے۔
افتخار ٹھاکر نے کہا کہ ہمارے ہاں پنجابی فلمیں بن تو رہی ہیں لیکن وہ انٹرنیشنل لیول کی نہیں ہیں اور ہمارے فنکاروں نے ہمسایہ ملک کی فلموں میں کام کرکے ایک معیار بنایا ہے۔
 شیخ عابد رشید نے کہا وہ بارہ سال سے فلموں کی ڈسٹری بیوشن کررہے ہیں اس دوران چار سو فلمیں ریلیز کرچکے ہیں، انہیں امید ہے کہ”اینی ہاؤ مٹی پاؤ“ بھی کامیاب ہوگی۔
واضح رہےکہ فلم کی کاسٹ میں ہریش ورما، عمارہ دستور، بی این شرما، نرمل رشی، سیما کوشل، پرکاش گادو، اکرم اداس اور وکی کوڈو شامل ہیں جبکہ فلم کے ڈائریکٹر جنجوت سنگھ ، رائٹر جسگریوال اور پروڈیوسر اپکار سنگھ اور جرنیل سنگھ شامل ہیں۔