ایک نیوز:پیرس فیشن ویک کےریمپ پرسابق مس ورلڈاوربالی ووڈسٹارایشوریہ رائےبچن کےجلوؤں نےدھوم مچادی،ایونٹ کی تصاویراورویڈیوزکےسوشل میڈیاپرچرچےہونےلگے۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈکی مشہوراداکارہ ایشوریہ رائےنےایونٹ کیلئےخصوصی طورپرخاکی اورسنہری رنگ کالباس زیب تن کیااورکیپ پہنی ،اداکارہ لباس کی مناسبت سےاپنےبالوں کورنگ کیاہواتھا۔
فیشن ویک کےریمپ پرواک کیلئےاداکارہ نےجب انٹری کی تومخصوص اندزمیں مسکراہٹ،آنکھوں کے اشارے اور حاضرین کیلئے بوسے کے اسٹائل نے مداحوں کے دل جیت لئے۔
فیشن ویک کے موقع پر ایشوریہ کو دیگر معروف شوبز شخصیات کینڈل جینر، ایوا لونگوریا، کامیلا کابیلو اور دیگر کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔