سری لنکن انڈر19ٹیم کادورہ پاکستان،شیڈول جاری

سری لنکن انڈر19ٹیم کادورہ پاکستان،شیڈول جاری
کیپشن: Sri Lankan U-19 team's tour of Pakistan, schedule continues

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےسری لنکن انڈر19کرکٹ ٹیم کادورہ پاکستان کاشیڈول جاری کردیا۔
 تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈکےمطابق سری لنکن انڈر19کرکٹ ٹیم رواں ماہ بارہ اکتوبرکوپاکستان آئےگی،ا وراس دورےکےدوران پاکستان  اورسری لنکاانڈر19کرکٹ ٹیمیں چھ میچزکھلیں گی۔جس میں ایک چارروزہ اورپانچ ون ڈےہونگے۔
تمام میچزکراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےجائیں گے،جوکہ15سے31اکتوبرتک ہونگے۔سری لنکن ٹیم کے دورے کا آغاز15 اکتوبرکو چار روزہ میچ سے ہوگا جو صبح دس بجے شروع ہوا کرے گا۔ اس کے بعد22 سے31 اکتوبر تک ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی جس کے میچز صبح ساڑھے نو بجے شروع ہونگے۔


آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کیلئے مقرر کیے گئے قواعد وضوابط کے تحت وہی کھلاڑی منتخب ہونگے جو یکم ستمبر2004 کو یا اس کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔