لندن:آسمانی بجلی گرنےسےبائیوگیس ٹینک میں دھماکا

لندن:آسمانی بجلی گرنےسےبائیوگیس ٹینک میں دھماکا
کیپشن: London: A biogas tank exploded due to lightning

ایک نیوز:لندن میں آسمانی بجلی گرنےسےبائیوگیس ٹینک میں زورداردھماکاہوا،ایک ہزارسےزائدگھروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق انگلینڈکےشہرآکسفورڈمیں دھماکاہونےسےہولناک آوازسےشہرگونج اٹھا،دھماکاآکسفورڈکےفوڈویسٹ ری سائیکلنگ پلانٹ میں آسمانی بجلی گرنےسےہوا۔
حکام کےمطابق آسمانی بجلی گرنےکی وجہ سےبائیوگیس ٹینک پھٹ گیااورآگ لگ گئی،دھماکےکےبعدآگ کےگولےنےآسمان کو روشن کردیا،آگ کاگولہ فضامیں بلندہوتاہوامیلوں دورسےدکھائی دیا،دھماکےسےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کےمطابق آکسفورڈشہرکےایک ہزارسےزائدگھروں کی بجلی بھی منقطع ہوگئی،آسمانی بجلی گرنےسےگیس کےکنٹینرزمیں آگ لگی جس سےدھماکاہوا۔
پولیس حکام کےمطابق آکسفورڈکی اے40شاہراہ بندکردگئی اورلوگ کو گھروں میں رہیں۔