ایک نیوز:مریدکےمیں شوہرنےشک کی بناپرچھریوں کےوارکرکےبیوی کوقتل کردیا۔
تفصیلات کےمطابق تھانہ صدر کے علاقہ شہزاد ٹاؤن میں خاوند نے شک کی بنا پر چھریاں مار کر بیوی کی جان لے لی،ملزم کوشک تھاکہ اس کی بیوی کاکسی غیرشخص کےساتھ چکرہےجس پروہ مقتولہ کوپہلےبھی تشددکانشانہ بناتاتھا، مقتولہ کی شناخت26 سالہ آمنہ کےنام سے ہوئی ،قاتل خاوند دلاور موقع واردات سےفرار ہو گیا ۔
ذرائع کےمطابق مقتولہ آمنہ کی شادی ایک سال قبل دلاور سے ہوئی تھی جونشہ کرتاتھااوراکثر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا ۔
پولیس کےمطابق واقع کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوع پرپہنچ گئی اور مقتولہ کی لاش کوپوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے اور موقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرکےتفتیش کاآغازکردیاگیاہے۔