کراچی:مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکوہلاک،دوفرار

کراچی:مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکوہلاک،دوفرار
کیپشن: Karachi: Alleged police encounter, one robber killed, two escape

ایک نیوز:کراچی میں مبینہ پولیس مقابلےکےدوران ایک ڈاکوہلاک ہوگیاجبکہ دوفرارہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق اسٹیل ٹاؤن ملیرکےعلاقےنیشنل ہائی وےکےقریب مبینہ پولیس مقابلہ ہواجس میں دوطرفہ فائرنگ کےتبادلےمیں ایک ڈاکوماراگیا۔
پولیس کےمطابق موٹرسائیکل سوارتین ڈاکواندرون سندھ جانےوالےبس اسٹاپ پرکھڑےتھے،جومسافروں سےلوٹ مارکررہےتھے،اس دوران پٹرولنگ پولیس وہاں  سےگزاررہی تھی کہ پولیس اورڈاکوؤں کاآمناسامناہوگیا،دوطرفہ فائرنگ کےتبادلےمیں ایک ڈاکوموقع پرہی ماراگیاجبکہ باقی دوفرارہوگئے۔
پولیس کےمطابق ہلاک ڈاکوسےلوٹاگیامال اورپستول برآمدہواہے،لاش کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے،اورباقی دوڈاکوؤں کی تلاش کاسلسلہ جاری ہے۔