ایک نیوز نیوز : آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق آئین سے صادق اور امین کی عبارت ختم کرنے کا آئینی ترمیمی بل ایوان بالا میں پیش کیا گیا۔ آرٹیکل 62 ون ایف میں ترمیم کابل پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے پیش کیا۔
مجوزہ ترمیم میں کہا گیا کہ بل کے تحت آرٹیکل 62 سے صادق اور آمین کی عبارت ختم کی جائے ، صادق اور امین کی عبارت کو راست گو اور وفا شعار میں تبدیل کیا جائے، صادق اور امین دنیا میں صرف نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس ہے۔
واضح رہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت پارلیمنٹ کے رکن کی نااہلی سے متعلق اس وقت بحث شروع ہوئی جب سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا۔ اس کے علاوہ دیگر متعدد اراکین اسمبلی بھی اس شق کے تحت تاحیات نا اہل ہو چکے ہیں۔اب اس شق کو ختم کرنے کیلئے ایوان میں بل پیش کیا گیا ہے
آرٹیکل 62 ون ایف میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش
Oct 03, 2022 | 23:52 PM