تحریک انصاف کا لانگ کب ہوگا ؟ تاریخ سامنے آگئی 

تحریک انصاف کا لانگ کب ہوگا ؟ تاریخ سامنے آگئی 
کیپشن: When will Tehreek-e-Insaf be long? History came out

ایک نیوز نیوز : تحریک انصاف کا لانگ مارچ کب ہوگا ؟اس حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں گزشتہ روز فواد چودھری نے بھی کہا کہ عمران خان ہفتے یا اتوار کو لانگ مارچ کا اعلان کریں گے ، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا ممکنہ لانگ مارچ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہونے کا قوی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف خیبرپختونخوا اور پنجاب کے ڈسٹرکٹ صدور اور سیکرٹریز کا اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر پرویزخٹک ، پنجاب کی صدر یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی نے شرکت کی۔
عمران خان نے لانگ مارچ کیلئے پارٹی عہدیداران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ لانگ مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت یقینی بنائیں، حقیقی آزادی کو جہاد سمجھ کر اپنا حصہ ڈالیں، حقیقی آزادی اب نہیں تو پھر کبھی نہیں ہوگی۔عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے لانگ مارچ کے حوالے سے پلان بھی پوچھا ۔عمران خان نے پنجاب کے صوبائی الیکشن کے حوالے سے بھی پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کیں ۔