ایک نیوز نیوز :ٹینس کے عظیم ترین کھلاڑی راجر فیڈرر نے نم آنکھوں کے ساتھ پروفیشنل ٹینس کو الوداع کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاور کپ کا آخری میچ ان کے کیریئر کا بھی آخری میچ تھا،اس الوداعی میچ میں ان کے دیرینہ حریف رافیل نڈال بھی موجود تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد جب وہ کورٹ سے باہر نکل رہے تھے تو لوگوں نے کھڑے ہو کرانہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
جب فیڈرر نے نڈال اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں کو گلے لگایا تو وہ رو پڑے۔اس موقع پر ان کی کئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ ایک تصویر جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راجر فیڈرر اور نڈال دونوں پاس پاس بیٹھے ہیں دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام رکھا ہے اور دونوں جذباتی ہوکر رو رہے ہیں ۔
صرف یہی نہیں اور بھی بہت سی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے ہے دونوں جذباتی ہوکر رو رہے ہیں ۔
Who thought rivals can feel like this towards each other. That’s the beauty of sport. This is the most beautiful sporting picture ever for me????❤️????????. When your companions cry for you, you know why you’ve been able to do with your god given talent.Nothing but respect for these 2. pic.twitter.com/X2VRbaP0A0
— Virat Kohli (@imVkohli) September 24, 2022
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے بھی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ کس نے سوچا کہ حریف ایک دوسرے کے ساتھ ایسا محسوس کر سکتے ہیں۔ یہ کھیل کی خوبصورتی ہے۔ یہ میرے لیے کھیلوں کی اب تک کی سب سے خوبصورت تصویر ہے۔ان دونوں کے لیے احترام کے سوا کچھ نہیں۔
Greatness personified. One of a kind. Iconic.
— Babar Azam (@babarazam258) September 24, 2022
Happy retirement, you absolute legend @rogerfederer! ???? pic.twitter.com/sjzTxlFLcA
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ان کی تصویر شیئر کی