ڈالر بہت جلد 200روپے سے کم ہوجائیگا، اسحاق ڈار

Oct 03, 2022 | 21:29 PM

ایک نیوز نیوز : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یہ ڈالرکی حقیقی قدر نہیں ڈالر بہت جلد200 روپے سے کم ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اس وقت ڈالربین الاقوامی طورپرمضبوط ہے لیکن اپنی پالیسیوں کے تحت ڈالر کو 200 روپے سےکم پرلائیں گے۔اسحاق ڈارنے مزید کہا کہ ڈالر کی اصل قدر200 روپے سے کم ہے اور ڈالر 200 روپے سے کم ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ادارہ شماریات آزاد ادارہ ہے اور وہ ہیرا پھیری نہیں کرتا۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کوماضی میں بھی کہتا رہا کہ آئیں میثاق معیشت کریں،  عمران خان اوراس کی پوری ٹیم کے اعصاب پرمیں سوارہوں۔

مزیدخبریں