ایک نیوز نیوز :اسلام آباد میں تھانہ سہالہ کے علاقہ ڈی ایچ اے میں امیر زادوں کی سکول میں غنڈہ گردی ،دن دیہاڑے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ کے علاقہ ڈی ایچ اے میں امیر زادوں نے سکول میں گھس کر طالبعلم کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایااور دھمکیاں دیتے رہے ، پندرہ سالہ جنید کی کلاس فیلوز کے ساتھ معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر امیر زادوں نے سکول پر دھاوا بول دیا ۔
ملزم مضروب طالبعلم کو دھمکیاں دیتارہا اور کہتا رہا پندرہ بیس ایف آئی آرز پہلے بھی کٹی ہوئی ہیں ایک اور کٹ جائے گی تو کونسا آسمان گرپڑے گا۔متاثرہ طالبعلم نے کہا ہے کہ پولیس کو درخواست دی لیکن تین روز بعد مقدمہ درج نہیں کر سکی،ملزمان نے دھمکی آمیز وڈیوز بھی بھیجنی شروع کر دی۔