ایک نیوز نیوز :اسلام آباد میں تھانہ سہالہ کے علاقہ ڈی ایچ اے میں امیر زادوں کی سکول میں غنڈہ گردی ،دن دیہاڑے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ کے علاقہ ڈی ایچ اے میں امیر زادوں نے سکول میں گھس کر طالبعلم کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایااور دھمکیاں دیتے رہے ، پندرہ سالہ جنید کی کلاس فیلوز کے ساتھ معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر امیر زادوں نے سکول پر دھاوا بول دیا ۔
تھانہ سہالہ کے علاقہ DHAمیں سکول کے کلاس فیلوز میں لڑائی
— Sheraz Gardazi (@SheerazShah3) October 2, 2022
پولیس کو درخواست دی لیکن تین روز بعد مقدمہ درج نہیں کر سکی.
ملزمان نے دھمکی آمیز وڈیوز بھی بھیجنی شروع کر دی. متاثرہ طالبعلم
پندرہ بیسن ایف آئی آر ویسے ہے کٹی ہیں ایک اور کٹ گئی تو کیا ہو جائے گا۔ملزمان @OfficialDPRPP pic.twitter.com/rZymj4BUjH
ملزم مضروب طالبعلم کو دھمکیاں دیتارہا اور کہتا رہا پندرہ بیس ایف آئی آرز پہلے بھی کٹی ہوئی ہیں ایک اور کٹ جائے گی تو کونسا آسمان گرپڑے گا۔متاثرہ طالبعلم نے کہا ہے کہ پولیس کو درخواست دی لیکن تین روز بعد مقدمہ درج نہیں کر سکی،ملزمان نے دھمکی آمیز وڈیوز بھی بھیجنی شروع کر دی۔