ایک نیوز نیوز : اقوام متحدہ نے پاکستان کے لیے انسانی ہمدری کی بنیاد پر امداد کی اپیل کو 16 کروڑ ڈالر سے پانچ گنا بڑھا کر 81 کروڑ 60 ڈالر کر دیا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان کئی دہائیوں میں میں آنے والے بدترین سیلاب کے بعد پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔مون سون کی شدید بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے کی وجہ سے آنے والے سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں تقریباً 1700 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جس پر اقوام متحدہ نے پاکستان کی امداد کا اعلان تھا ۔ اقوام متحدہ نے 16 کروڑ ڈالرامداد کا اعلان کیا تھا تاہم وہ امداد بڑھا کر اقوام متحدہ نے 81 کروڑ 60 ڈالر کردی ہے ۔
حکومت پاکستان اور اور اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کا سبب موسمیاتی تبدیلی ہے۔اقوم متحدہ رابطہ افسر جولیئن ہارنائس نے جنیوا میں بریفنگ میں بتایا کہ ’ہم موت اور تباہی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔‘ ’اگر ہم نے متاثرہ علاقوں میں صحت، غذا، پانی اور صفائی کی خدمات کی فراہمی میں اضافے کے لیے حکومت کی مدد کرنے کی خاطر تیزی سے کام نہ کیا تو بچوں کی بیماریوں میں اضافہ ہو گا اور یہ بہت خوفناک ہو گا۔
سیلاب سے تباہی :اقوام متحدہ نے پاکستان کی امدادبڑھا دی
Oct 03, 2022 | 20:48 PM