ایک نیوز نیوز :سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے بتایا ہے کہ چین پاکستان سے گدھے اور کتے درآمد کرنے کا خواہاں ہے
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت میں حکام نے بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے اور کتے درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔سینیٹر ذیشان خانزادہ کے زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں وزارت تجارت حکام نے برآمدات اور درآمدات پر بریفنگ کے دوران بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے، چین گوشت برآمد کرنے کی ایک بڑی مارکیٹ ہے۔
رکن کمیٹی دنیش کمار نے کہا چین کہتا ہے پاکستان گدھے اور کتے برآمد کرے، کمیٹی رکن مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ افغانستان میں جانور سستے ہیں، خریدار نہیں ہے، افغانستان سے جانور امپورٹ کرکے گوشت برآمد کیا جا سکتا۔