ایک نیوز نیوز:سویڈن کے سائنسدان سوانتے پابوکو طب کےمیدان میں نوبل انعام سےنواز دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 2022کے نوبل انعام کا آغاز طب کی کیٹگری سے ہوا، طب کی کیٹگری میں نوبل انعام سویڈن کے سائنسدان سوانتے پابو کو دیا گیا ہے۔نوبل کمیٹی کے سکریٹری تھامس پرلمین نے سویڈن کے اسٹاک ہوم میں واقع کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں پیر کو طب کےنوبل انعام کے فاتح کا اعلان کیا۔
فزکس کے انعام کا اعلان منگل کو کیا جائے گا، جبکہ کیمسٹری کے نوبل کا اعلان بدھ کو اور ادب کے نوبل کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔ 2022 کے نوبل امن انعام کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا اور اقتصادیات کے انعام کا اعلان 10 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس فزیولوجی اور میڈیسن کے شعبے میں نوبل ایوارڈ 2021 امریکی سائنسدانوں ڈیوڈ جولیس اور آرڈم پٹاپوٹین کو دیا گیا ہے۔ انھیں جسمانی درج حرارت اور احساسات کو دریافت کرنے پر یہ انعام دیا گیا۔
ادویات، فزکس، کیمسٹری، ادب اور امن کے نوبیل انعامات الفریڈ نوبیل کی وصیت کے ذریعے شروع ہوئے۔الفریڈ نوبیل سوئیڈن کے شہری تھے اور ایک رئیس صنعت کار ہونے کے علاوہ ڈائنامائٹ کے موجد بھی تھے۔پہلی دفعہ یہ انعامات الفریڈ نوبیل کی وفات کے پانچ برس بعد 1901 میں دیئے گئے۔ہر انعام ایک کروڑ سوئیڈش کرونے یعنی لگ بھگ نو لاکھ امریکی ڈالر کے برابر ہوتا ہے۔یہ انعامات الفریڈ نوبیل کی برسی کے روز یعنی 10 دسمبر کو انعامی رقم اور ایک گولڈ میڈل سمیت جیتنے والوں کو دیے جاتے ہیں۔