پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستان مخالف ریمارکس کو مسترد کردیا

Oct 03, 2022 | 16:40 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: بھارت ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستان مخالف ریمارکس کو مسترد کردیا۔
 ترجمان دفتر خارجہ  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بے جا ریمارکس کو مسترد کرتے ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ نے"بین الاقوامی دہشت گردی" میں پاکستان پر الزامات عائد کئے۔ ان کے بے بنیاد ریمارکس عالمی برادری کو گمراہ کرنے اور حقائق گھڑنے کی کوشش ہے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا دہشت گردی کے حوالے سے حقائق کو گھڑنے کے ہندوستانی لیڈروں کے جنون کا ایک اور مظہر ہیں ۔  بھارت اپنی ریاستی دہشت گردی کو چھپانے کے لیے پڑوسی ممالک پر الزامات عائد کررہا ہے۔ 

مزیدخبریں