زینب شہباز : ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے جس نے مہنگائی سے پہلے ہی پریشان شہریوں کو مزید مالی مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔
مارکیٹ کمیٹی سبز منڈی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔
مارکیٹ میں اس وقت ہری مرچ 370روپے فی کلو، لیموں 200روپے فی کلو، ادرک 320 روپے فی کلو اور لہسن چائنہ330 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
مارکیٹ سروے کے مطابق شملہ مرچ 400 روپے فی کلو،بینگن 100 روپے فی کلو، پھلیاں 500 روپے فی کلو، کھیرا 84 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
مارکیٹ میں ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 200 روپے ہے جب کہ کریلا 160 روپے فی کلو، بھنڈی 130 روپے فی کلو، بند گوبھی 120 روپے فی کلو، پیاز 155 روپے فی کلو اور آلو 80 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
مارکیٹ میں پھول گوبھی کی سرکاری قیمت 120 روپےکلو مقرر کی گئی ہے جبکہ فروخت 130 روپے فی کلو تک ہورہی ہے،میتھی 135 ،اروی 130 روپے کلو میں فروخت ہورہےہیں۔
دوسری جانب چکن بھی مزید مہنگا ہوگیا برائلر مرغی 382 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں نا قابل یقین حد تک اضافہ ہوا ہے جس کے بعد وفاقی وزارت تجارت نے ایران اور افغانستان سے سبزیاں و پھل منگوانے کی منظوری دی ہے۔