مداحوں نے کرینہ کپور کو ائیرپورٹ پر گھیر لیا

Oct 03, 2022 | 14:48 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کو  گزشتہ  رات ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے بیٹے جہانگیر علی خان کے ساتھ دیکھا گیا جہاں  انہیں چند مداحوں  نےتصویریں  بنوانے کے لیے گھیر لیا گیا اور وہ اس سے پریشان دیکھی گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور کو اتوار کی رات دیر گئے ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا اور ان کے ساتھ ان کا ایک سالہ بیٹا جہانگیر علی خان اور ان کی آیا بھی تھیں۔ جب  کرینہ کپور  انٹری گیٹ کی طرف بڑھی تو مداحوں کے ایک گروہ نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے انہیں گھیر لیا جس سے وہ پریشان ہوگئیں۔

بالی وڈ اداکارہ  کی سیکیورٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کیلئے راستہ بنایا۔  اداکارہ ایک لمحے کے لیے خوفزدہ نظر آئی کیونکہ ایک مداح نے سیلفی لینے کیلئے ان کے کندھے پر بازو  رکھنے کی کوشش کی لیکن کرینہ کپور کے باڈی گارڈ نے اسے بروقت روک لیا۔داکارہ اس دوران خوف کا شکار رہیں لیکن انہوں نے اپنے ہواس قابو میں رکھے اور مداحوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدتمیزی کرنے کے بجائے ائیرپورٹ میں داخل ہوگئی۔

مزیدخبریں