امپورٹڈ ٹولے کی کابینہ نےعمران خان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا،شیری مزاری

Oct 03, 2022 | 13:14 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولے کی کابینہ نے سائفر کے متعلق لیک ہونے والی آڈیو پر عمران خان  کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولے کی کابینہ نے سائفر کے متعلق لیک ہونے والی آڈیو پر عمران خان  کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔ اس عمل میں وہ 2 معاملات میں خود مجرمانہ طرز عمل پر کارروائیوں کا سامنا کر رہے ہیں،سائفر پر اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کی 2 خفیہ گفتگو کا لیک ہونا اور ،اس کے علاوہ سائفر نمبر اور اسکی تاریخ کو ظاہر بھی کیا گیا۔

مزیدخبریں