ینگ انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں 22ملین اضافہ، والدین خوفزدہ 

Oct 03, 2022 | 13:10 PM

  ایک نیوز نیوز:  پاکستان میں بھی انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ۔۔۔  ایک سال میں ینگ صارفین کی تعداد میں 22 ملین اضافہ انٹرنیٹ یوزرز کی تعداد 82.90 ملین ہوگئی۔

نوجوان انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں اضافے کے بعد والدین کی پریشانی میں اضافہ ، والدین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون کے دور میں انٹرنیٹ پر کنٹرول آسان نہیں۔ ان کا موقف ہے کہ والدین کو پتہ بھی نہیں ہوتا کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں کیا چل رہا ہے اور بچے کس طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔ والدین کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو بھی انٹرنیٹ کے استعمال سے متعلق قوانین کو مؤثر بنانا چاہیے

  یاد رہے پاکستان میں ٹین ایجر بچے انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں اور سماجی رابطوں کے دیگر پلیٹ فارمز کی طرح ٹک ٹاک کے بھی رسیا ہیں۔

 شہری پاکستان میں اپنے  ڈیٹا پروٹیکشن کے حوالے سے اتنے فکر مند نہیں  بلکہ فحش مواد، بلیک میلنگ اور ممکنہ حملوں سے زیادہ خوفزدہ ہیں۔  وہ آن لائن آنے والے افراد سے ڈرتے ہیں کہ کہیں وہ ان کے بچوں کو کسی طرح تنگ یا بلیک میل  نہ کرنے لگیں۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ قانون سازی اپنی جگہ لیکن انٹرنیٹ کے استعمال کے حوالے سے بالخصوص والدین کو اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھنا چاہیے۔ بالخصوص سولہ سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور گیمز کا استعمال کسی خطرناک صورتحال کا پیش خیمہ بھی ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں