حکومت نےشہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

حکومت نےشہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

ایک نیوز نیوز: حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق  درخواست ریاست  کی اسلام آباد سٹی مجسٹریٹ نے دائر کی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ  شہباز گل پر ریاست سے غداری کا الزام ہے ،شہباز گل نے بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی ، سپریم کورٹ شہباز گل کی ضمانت کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔

   واضح  رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل کی ضمانت منظور کی تھی ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا جس میں قرار دیا گیاہے کہ شہباز گل کا بیان لاپروائی اور غیر ذمہ دارانہ تھا، سیاسی جماعت کے ترجمان اور ماہر تعلیم ہونے کے دعویدار سے لاپروا بیان کی امید نہیں تھی جب کہ افواج پاکستان کی جانب سے مقدمے میں کوئی شکایت نہیں کی گئی۔