نقب زن خاتون رنگے ہاتھوں شہریوں کےہتھے چڑھ گئی، ساتھی فرار

Oct 03, 2022 | 12:33 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  لیاقت پور میں  رات گئے تھانہ پکا لاڑاں کی حدود میں خاتون چور رنگے ہاتھوں شہریوں کے ہتھے چڑھ گئی ۔ 

رپورٹ کے مطابق واقعہ موضع امین آباد بستی جام مشتاق جھنج میں پیش آیا۔  چور خاتون  کی جانب سے  دوکان کی چھت توڑ کر چوری کی گئی۔

خاتون  پولیس کے ہاتھوں چڑھ گئی لیکن چور خاتون کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب  ہو گیا ہے۔علاقہ مکینوں  کی جانب سے خاتون چور کو موقع پر پکڑ کر پولیس کو اطلاع کردی جس پر  پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق چور خاتون پر تاحال مقدمہ  درج نہیں کیا گیا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-03/news-1664782396-4844.mp4

مزیدخبریں