ایک نیوز نیوز: فیصل آباد میں چوری کے الزام میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کیلئے گھر میں داخل ہونے والے پولیس اہلکار پر خواتین نے مکے اور وائپر برسا دیے۔
تفصیلات کے مطابق چور کی گرفتاری کیلئے جانے والے پولیس اہلکار پر خواتین کے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ایس پی حافظ کامران کے مطابق چھاپے کے دوران پولیس اہلکار سے کھینچا تانی اور مزاحمت کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو 10 روز پرانی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے باؤ والا کے علاقے میں پہنچے تو ملزم اور اہلخانہ نے مزاحمت شروع کردی۔
حافظ کامران نے بتایا کہ گھر میں موجود ملزم کو چھڑانے کیلئے خواتین نے دھاوا بول دیا اور پولیس اہلکار پر مکے اور وائپر برساناشروع کر دیے تاہم پولیس اہلکار ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہے۔
ایس پی حافظ کامران کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم اس وقت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے۔