ایک نیوز نیوز : قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ مڈل آرڈر کی مسلسل ناکامی پر تشویش ہے اور اب اس مسئلے پر بات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سیریز ہارنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ میرے خیال میں ورلڈ کپ سے پہلے سیریز وائٹل تھی، جب بیک ٹو بیک وکٹ گرتی ہیں تو مڈل آرڈر پر پریشر آتا ہے،جب مجھ سے اسکور نہیں ہوتا تو مجھ پر پریشر ہوتا ہے کہ پاکستان اور ٹیم کے لیے اسکور کریں، ہم اس پر سوچیں گے اور کوئی حل نکالیں گے۔
بابر اعظم نے کہا ہے کہ میرے خیال میں اوور آل کرکٹ اچھی ہوئی ہے اور کلوز میچ ہوئے ہیں، ہم کوشش کرتے ہیں کہ جہاں غلطی ہوتی ہے اس پر بات چیت کر کے اپنی خامی پر قابو پالیں، مجھ سے کیچ ڈراپ ہوئے اگر نہ ہوتے تو کچھ میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔
بابر اعظم نے کہا کہ آسٹریلیا میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے اور کوشش کریں گے اچھے رزلٹ آئیں‘۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم میں ٹاپ آرڈر جب اچھا کھیلتے ہیں مڈل آرڈر سپورٹ دیتے ہیں، مڈل آرڈر پر تشویش ہے،اس مسئلہ پر بات کریں گے اور کوچنگ اسٹاف اس خامی کو دور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔