گوگل نے میپس میں اے آئی ماڈل فیچرز کا اضافہ کردیا 

گوگل نے میپس میں اے آئی ماڈل فیچرز کا اضافہ کردیا
کیپشن: Google has added AI model features to Maps

ویب ڈیسک: گوگل نے اپنی مقبول ترین سروس میپس میں اے آئی ماڈل پر مبنی ایک فیچرز کا اضافہ کر دیا۔
کمپنی کیجانب سے کہا گیا ہے کہ نئی اپ ڈیٹس سے صارفین اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے گھومنے کے لیے نئے مقامات کو تلاش کر سکیں گے جبکہ مختلف جگہوں کے بارے میں سوالات کے جواب حاصل کرسکیں گے۔
گوگل میپس میں نیوی گیشن فیچرز کو بھی بہتر کیا جا رہا ہے تاکہ ڈرائیورز کو اپنی منزل تک پہنچنے میں مدد مل سکے،یہ نئے فیچرز سب سے پہلے امریکا میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
نیوی گیشن کے لیے گوگل میپس میں ایڈ اسٹاپس نامی فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو کسی شہر کے اہم مقامات، تفریحی مراکز اور کھانے پینے کے مراکز کو بہترین روٹس کے ساتھ تجویز کرے گا۔
گوگل کیجانب سے ویدر الرٹ سسٹم بھی متعارف کیا جائے گاجس میں ڈرائیورز یہ رپورٹ کرسکیں گے کہ موسم کے باعث انہیں کن جگہوں پر مشکلات کا سامنا ہے تاکہ دیگر افراد کو مدد مل سکے۔