امریکی الیکشن:سات کروڑپچاس لاکھ ووٹرز ووٹ ڈال چکے

امریکی الیکشن:سات کروڑپچاس لاکھ ووٹرز ووٹ ڈال چکے
کیپشن: American election: 75 million voters have voted

ایک نیوز:امریکا میں صدارتی انتخابات5نومبر 2024کو ہوں گے۔
 ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، امریکی صدارتی انتخابات میں کروڑوں امریکیوں نے الیکشن سے 2 روز قبل ہی اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا ہے۔
امریکی صدارتی الیکشن میں اب تک7کروڑ 50 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔ 4کروڑ10لاکھ لوگوں نے پولنگ سٹیشنز پر جا کر اپنا ووٹ کاسٹ کیا،3کروڑ 40لاکھ لوگوں نے پوسٹل بیلٹ یاای میل ووٹنگ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا۔    

امریکی صدارتی الیکشن میں 2 روز باقی رہ گئے، صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم عروج پر ہے، ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اٹلانٹا، جارجیا اور نارتھ کیرولائنا کا دورہ کیا۔

  کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ  اپنے ملک کے لیے لڑنے کو تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور اقتدار میں ہر خاندان پر سیلز ٹیکس لگایا،  آپ کا ووٹ ہی آپ کی طاقت اور آواز ہے۔

دوسری جانب  ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نارتھ کیرولائنا اور ورجینیا میں جیت کا پیشگی دعویٰ کر دیا۔