سموگ کیوجہ سے پنجاب حکومت کاسکول بند کرنیکا اعلان 

Nov 03, 2024 | 14:00 PM

ایک نیوز: پنجاب حکومت نےلاہور میں پرائمری سکول ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کااعلان کر دیا ہے۔
سموگ کے باعث سرکاری اور نجی سکولوں میں چھٹیاں ہوںگی،پرائمری سکول ایک ہفتے کیلئے بند ہوں گے، لاہور میں سموگ کی شدت کے پیش نظر  ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے چھٹیوں کا نوٹیفیکشن جاری کردیا -

لاہور میں نرسری سے پانچویں جماعت تک سکولز بند رہیں گے، فیصلے کا اطلاق 4 نومبر سے 9 نومبر تک ہوگا، لاہور کے تمام نجی و سرکاری  سکولز چھٹیاں دینے کے پابند ہوں گے،  چھٹیوں میں مزید اضافے سے متعلق فیصلہ 9 نومبر کو ہوگا،  چھٹیاں دینے کا فیصلہ فضائی آلودگی میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو ہدایات جاری کردی گئیں۔
 سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ پارکس کی ٹائمنگ اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر بھی پابندی لگا سکتے ہیں،فصلوں کی باقیات جلانے والوں کو گرفتار کیا جائےگا،اس وقت لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 500 پر ہے، ہم تعمیراتی کاموں کی سائیڈز اور فیکٹریوں کو بند کردیں گے اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شملہ پہاڑی سے ایک کلومیٹر تک گرین ونگ کے اندر چلنے والی چنگ چی کو بند کر دیا گیا ہے، سموگ کے باعث دفاتر میں پچاس فیصد گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کریں گے، اگلا پورا ہفتہ لاہور میں بدترین سموگ رہے گی، پلے سے پرائمری سکول سکول پرائیویٹ کو ایک ہفتہ سے بند کررہے ہیں، پنجاب حکومت نے ایک ہفتہ کےلیے مانٹیسری پلے گروپ سے پرائمری سکول تک چھٹی دے رہے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ پانچویں جماعت تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کو ایک ہفتہ کےلیے بند کر ر ہے ہیں،سکولز کار کولنگ پر جائیں ،اساتذہ و بچے ماسک لگائیں، بزرگ بچوں کو ماسک لگائیں، دروازوں اور کھڑکیوں کو بند رکھیں، کسانوں سے درخواست کرتی ہوں کہ چاولوں کی بقیہ فصل کو نہ جلائیں کیونکہ کسان اس معاملہ پر گرفتار بھی ہو رہے ہیں۔
     

مزیدخبریں