ایک نیوز: پولیس کے مطابق تھانہ صدرحسن ابدال کی حدودمیں پولیس اور اغواء کاروں کےدرمیان مقابلہ ہوا، پولیس نے جی ٹی روڈپر اسلام آباد سے کے پی کےجانے والی مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا۔
مشکوک گاڑی کے نہ رکنے پرپولیس کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی،ناکہ بندی کے دوران اغواء کارگاڑی اور مغوی چھوڑ کر فرار ہو گئے،مغوی کی شناخت انتظار پنجھوتھاکےنام سے ہوئی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب انتظار پنجھوتھا بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل ہیں، پولیس نے فراراغواکاروں کی تلاش کے لئےعلاقہ کی ناکہ بندی کرلی ہے ۔
دوسری جانب انتظار حسین کا کہنا ہے کہ مجھے تاوان کیلئے اغواکیا گیا تھا،مجھ سے دوکروڑروپے تاوان طلب کیا گیا تھا،مجھے 8اکتوبرکو اسلام آباد سے اٹھایا گیا تھا،مجھے اغواکاروں نے تشددکا نشانہ بھی بنایا ،اغواکارمجھے چار پانچ گھنٹوں سے گاڑی میں گھمارہے تھے۔
انتظارحسین پنجوتھہ نے کہا کہ اغواکارآپس میں پشتو میں بات کررہے تھے،اغواکاروں کی بات کی سمجھ نہیں آرہی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ انتظار پنجوتھا ایڈووکیٹ کی حالت غیر ہوگی،میڈیکل چیک اپ کےلیےہسپتال منتقل کیا گیا،ڈی پی او سردارغیاث گل خان موقع پرپہنچ گے۔