نمک کا زیادہ استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو کاشکار بنا سکتا ہے،ماہرین

نمک کا زیادہ استعمال ذیابیطس ٹائٹ ٹو کاشکار بنا سکتا ہے،ماہرین
کیپشن: Discovery of the presence of ancient planetary debris inside the Earth

ایک نیوز :بہت زیادہ میٹھا کھانا ذیابیطس جیسے مرض کا خطرہ بڑھاتا ہے مگر نمکین غذاؤں کا شوق بھی اس جان لیوا بیماری کا شکار بنا سکتا ہے۔
انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔Tulane یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ غذا کے اوپر نمک چھڑکنے کے عادی افراد میں ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق میں 4 لاکھ سے زائد افراد کی غذائی عادات کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔
ان افراد سے نمک کے استعمال کے بارے میں سوالنامے بھروائے گئے اور پھر ان کی صحت کا جائزہ 11.8 سال تک لیا گیا۔
اس عرصے میں 13 ہزار سے زائد افراد میں ذیابیطس ٹائپ 2 کی تشخیص ہوئی۔
تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ غذاؤں پر نمک چھڑکنے سے اس بیماری سے متاثر ہونے کا خطرہ کتنا بڑھتا ہے۔