اسرائیلی فورسز کا ایمبولینس کے قافلے پر حملہ، بچوں سمیت 14 افراد شہید

Nov 03, 2023 | 22:37 PM

ایک نیوز : اسرائیلی فورسز نے الشفاء ہسپتال سے نکلنے والے ایمبولینسز کے قافلے پر حملہ کرکے بچوں اور خواتین سمیت 14 افراد کو شہید کردیا۔

 فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے زخمیوں سے بھری ایمبولینس کے قافلے کو نشانہ بنایا، ایمبولینس کا قافلہ زخمیوں کو غزہ کی رفح کراسنگ سے مصر لے جا رہا تھا۔ وزارت صحت نے بتایا کہ ایمبولینس میں موجود مریضوں کو طبی امداد کیلئے روانہ کیا گیا تھا، اس اسرائیلی حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

مزیدخبریں