الیکشن میں تمام جماعتوں کولیول پلیئنگ فیلڈ ملےگی،انوارالحق

Nov 03, 2023 | 22:22 PM

ایک نیوز :نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہا کہ قانون کےاندررہتےہوئےتمام سیاسی جماعتوں کوجلسےجلوس اور لیول پلینگ فیلڈ کی اجازت ملے گی ۔

تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا  کہ الیکشن سےمتعلق عدالت کےفیصلے پرعملدرآمدکرائیں گےالیکشن میں تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملےگی مشاورت ضرورہوئی لیکن انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن نےدی کسی جماعت کوجلسوں سےنہیں روکا،قانون کےدائرےمیں رہناہوگا۔

وزیراعظم کاکڑ کا کہنا تھا کہ غیرقانونی تارکین افغان باشندےواپس جاکرویزالیکرآسکتے ہیں غیرقانونی مقیم افرادکونکالنےکامقصدان کوریگولیٹ کرنا ہےحکومت کسی غیرملکی باشندے کےکاروبارپرقبضہ نہیں کرےگی تارکین وطن کی واپسی پرجوآج برابھلاکہہ رہے ہیں کل تعریف کریں گےاتناکام کرکےجائیں گےآنےوالی حکومت نجکاری کرسکے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ تاثرغلط ہےپریس کانفرنس کرنےکےبعد9مئی کےکیسزختم ہوگئےکئی لوگ ایسےبھی ہیں جومذمت کےباوجود کیسز بھگت رہے ہیں تفتیش کیلئے حراست اور زبردستی گمشدگی میں بہت فرق ہےآپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ سیکیورٹی ادارے پوچھ گچھ نہیں کرسکتےتفتیش کیلئےجنہیں اٹھایاجاتا ہےانہیں مسنگ پرسنز نہ کہیں۔ 

انوالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ کا فیصلہ ورلڈکپ کےبعد کریں گےجولوگ جارہے ہیں ان کی عزت نفس اورواپسی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہم نےلوگوں کو واپس بھیجنےکی پالیسی ایس ایچ اوزکی جیبیں بھرنےکےلیےنہیں لائی۔

 انہوں نے کہا اگریہ قانونی طورپر آنا چاہیں تو آسکتےہیں واپس جانےوالوں کی جائیدادوں کو کوئی ضبط نہیں کررہاہےجوبچہ پیداہواہےاس کاایک کلیم بھی ہےبرتھ سرٹیفیکٹ ہےجوکوئی قانونی حق نہی رکھتےان کو جانےمیں پہل کرنی ہوگی جرائم میں جو بھی ملوث ہو ان کےخلاف کارروائی ہوگی نظام کوبہترکرنےکی کوشش کررہےہیں مسائل افغانستان اورہماری طرف سےبھی ہیں ہم ہمسائےہیں ہمیں گفتگو کرنی چاہیے طنز اورمزاح کرنےسےمعاملات حل نہیں ہوسکتےاگربامقصدبات چیت ہوتو اس کےبہتر زرلٹ نکل سکتے ہیں۔

مزیدخبریں