ایک نیوز : پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق گردن میں تکلیف کا شکار ہوگئے۔پریکٹس سے بھی غیر حاضر رہے
ذرائع کے مطابق امام الحق گردن میں تکلیف کی وجہ سے آج ٹیم کے ساتھ پریکٹس پر بھی نہیں آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کے درد کی نوعیت معمولی ہے۔
واضح رہے کہ کل پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے ساتھ مدمقابل ہونا ہے۔
شاداب تاحال ان فٹ، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ابرار کو شامل کیے جانے کا امکان
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ میچ سے قبل شاداب خان کا معائنہ بھی کرے گی جس کے بعد ہی حتمی الیون کا فیصلہ کیا جائے۔
یاد رہے کہ شاداب خان اور امام الحق بنگلادیش کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔